پاکستانی ماڈل گیتی آرا سابق شوہر کے خلاف ایف آئی اے پہنچ گئیں

ویب ڈیسک  منگل 25 جنوری 2022
ماڈل و اداکارہ کی درخواست پر ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرلیا (فائل فوٹو)

ماڈل و اداکارہ کی درخواست پر ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرلیا (فائل فوٹو)

 لاہور: معروف ماڈل و اداکارہ گیتی آرا نے تصاویر وائرل کرنے پر سابق شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گیتی آرا نے سابق شوہر احسان شوکت کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں مقدمہ اندارج کی درخواست دائر کی۔

اداکارہ نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ سابق شوہر نے میری نازیبا تصاویر اور ویڈیو جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے شیئر کرکے انہیں وائرل کروایا۔

گیتی کے مطابق تصاویر اور ویڈیو کا معاملہ اٹھانے کے بعد احسان شوکت جنسی طور پر ہراساں اور قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔

ایف آئی اے نے ماڈل کی درخواست پر سابق شوہر کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے حکام کے مطابق گیتی کی 2010 میں احسان شوکت کے ساتھ شادی ہوئی، جس کے بعد دونوں میں چند سال قبل علیحدگی ہوگئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔