ایران جاسوسی کے جرم میں فرانسیسی شہری کو 8 سال قید کی سزا

بینجیمن برائر نے ایران اور ترکمانستا کی سرحد پر کمیرہ لگے ڈرون کو اُڑایا تھا جس پر اُنہیں جاسوسی کا مجرم قرار دیا گیا


ویب ڈیسک January 25, 2022
بینجیمن برائر کی ایک تصویر، [فائل-فوٹو]

جاسوسی کے الزام میں 2020 سے قید فرانسیسی شہری کو ایرانی عدالت نے 8 سال 8 ماہ قید کی سزا سنادی۔

وائس آف امریکا کے مطابق 36 سالہ بینجیمن برائر نے ایران اور ترکمانستا کی سرحد پر کمیرہ لگے ڈرون کو اُڑایا تھا جس پر ایران حکومت نے انہیں جاسوسی کے الزام میں قید کرلیا تھا۔

بینجیمن کے وکیل فلپ ویلنٹ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ عدالتی فیصلہ مکمل طور پر سیاسی محرک ہے اور مقدمے کی سماعت صرف ایک دکھاوا تھی۔ انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بینجیمن کے کیس کی سماعت کبھی بھی شفاف طریقے سے نہیں ہوئی کیونکہ بینجیمن اپنے اوپر عائد کردہ فردِ جرم کو پڑھ بھی نہیں سکتے تھے جس وجہ سے کیس کی تیاری میں مشکلات کا سامنا رہا۔

وکیل نے یہ بھی بتایا کہ بینجیمن ایک ماہ سے بھوک ہڑتال پر تھے اور کافی کمزور ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ اب بھی مغربی ممالک سے تعلق رکھنے والے درجنوں شہری مختلف الزامات کے تحت ایران کی قید میں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں