- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
آئمہ بیگ ٹک ٹاک کی دنیا میں قدم رکھتے ہی چھا گئیں
کراچی: پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے ٹک ٹاک پر آتے ہی اہم سنگِ میل عبور کرلیا کیونکہ انہیں چند گھنٹوں میں 8 ہزار سے زائد مداح و صارفین نے فالو کرلیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق آئمہ بیگ نے تصدیق شدہ اکاؤنٹ کے ساتھ ٹک ٹاک پر اپنے سفر کا آغاز کیا، جس کے چند گھنٹوں بعد انہیں ہزاروں صارفین نے فالو بھی کرلیا۔
آئمہ بیگ کو 24 گھنٹوں میں ٹک ٹاک پر اب تک 8 ہزار 118 مداحوں اور صارفین نے فالو کیا۔
انہوں نے اپنے اکاؤنٹ سے صرف ایک آئی ڈی کو فالو کیا اور چار ویڈیوز شیئر کیں جن میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے آفیشل ترانے کا ٹیزر بھی شامل ہے۔ گلوکارہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی ان ویڈیوز کو چوبیس گھنٹوں میں 69 ہزار سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔
واضح رہے کہ آئمہ بیگ پاکستان کی مقبول ترین گلوکاروں میں سے ایک ہیں، جنہوں نے پچھلے سات سالوں میں پاکستانی میوزک انڈسٹری کو کئی مشہور گیت دیے اور مقامی اور بین الاقوامی ایوارڈز بھی اپنے نام کیے۔
یہ بھی یاد رہے کہ آئمہ بیگ ٹک ٹاک سے پہلے صارفین سے انسٹاگرام، ٹویٹر اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے رابطے میں رہتی ہیں، انسٹاگرام پر اُن کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ کو 39 لاکھ مداح فالو کررہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔