کولمبیا کے الٹے گھر کی ہر شے الٹی

ویب ڈیسک  بدھ 26 جنوری 2022
کولمبیا کا مشہور الٹا گھر جسے دیکھنے کے لوگ دور دور سے آتے ہیں۔ فوٹو: گلف نیوز

کولمبیا کا مشہور الٹا گھر جسے دیکھنے کے لوگ دور دور سے آتے ہیں۔ فوٹو: گلف نیوز

بگوٹا: کولمبیا میں ایک دلچسپ انداز میں مکان تعمیر کیا ہے جو باہر سے ہی اوندھا بنایا گیا ہے۔ اس کے اندر جاکر دیکھیں تو فرش چھت ہے اور چھت فرش دکھائی دیتی ہے۔

یہاں آنے والے سیاح اس مکان کی تعمیر دیکھ کر داد دیئے بغیر نہیں رہتے کیونکہ اندر جاکر آپ کو معلوم ہوگا کہ واقعی یہ گھر التا ہے اور پلنگ اوپر کی چھت سے چپکا ہوا ہے جو حقیقت میں چھت نہیں اس الٹے مکان کا فرش ہے۔

اس مکان کو اسٹریا کے ڈیزائنر فرٹز شال نے بنایا ہے جو ایک عرصے سے کولمبیا میں ہی رہتے ہیں۔ جب انہوں نے اس انوکھے مکان بنانے کا تصور پیش کیا تو لوگوں نے اس کا بہت مذاق اڑایا لیکن وہ دھن کے پکے تھے اور مسلسل اپنے کام میں لگے رہے یہاں تک کہ مکان کی تعمیر شرمندہ تعبیر ہوگئی۔

فرٹز کے مطابق اس گھر کی بنیاد بنانا سب سے مشکل کام تھا کیونکہ جھونپٹری نما مکان کو الٹا بنانا آسان نہ تھا۔ اب کورونا وبا کے دوران لوگ یہاں آرہے ہیں اور کچھ دیریہاں گزار کر خوش وخرم اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں۔

کولمبیا کے صدر مقام بوگوٹا سے چند منٹ کی مسافت پر ایک دیہات گوٹاویٹا میں یہ مکان بنایا گیا ہے جسے اپ سائیڈ ڈاؤن ہوم کا نام دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔