ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے مقابلے، ناقص بلدیاتی انتظامات سے شہریوں کی جان کو خطرہ

زبیر نذیر خان  بدھ 26 جنوری 2022
نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف فٹ پاتھوں پر کھلے گٹروں میں عملہ ، شائقین کرکٹ اور سیکیورٹی اہلکاربھی گرسکتے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف فٹ پاتھوں پر کھلے گٹروں میں عملہ ، شائقین کرکٹ اور سیکیورٹی اہلکاربھی گرسکتے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

 کراچی: ایچ بی ایل پی ایس ایل7 کے مقابلے ناقص بلدیاتی انتظامات کے باعث شہریوں کی جان کے لیے خطرہ بن گئے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل لیگ کے میچز دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین کے ساتھ ذمہ داریاں ادا کرنے والے سیکیورٹی اہلکاروں اور عملے کے افراد کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف میں کھلے ہوئے گٹر خطرناک ہوں گے۔

جمعرات سے شروع ہونے والی پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور رات میں ہونے والے میچزکے تماشائیوں کی زندگیوں کوشدید خطرات لاحق ہوں گے حسن اسکوائر سے آنے والے سر سلیمان شاہ روڈ پر اسٹیڈیم کے داخلی راستوں کے سامنے نکاسی آب کے ایک درجن سے زائد گٹروں کے ڈھکن غائب ہیں اور وہاں سے گزرنے والے افراد کو دشواریوں کا سامناہے۔

شائقین کرکٹ کی بیشتر تعداد ان ہی راستوں سے اسٹیڈیم میں داخل ہوگی، رش اور جلد بازی کی وجہ سے بچوں، عورتوں اور بزرگ افراد کے گٹروں میں گرنے کا خطرہ ہے، شائقین کرکٹ نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کھلے گٹروں پرڈھکن لگائے جائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔