ملازم نے نوکری سے نکالنے پر لاکھوں روپے کے اسٹور کو آگ لگا دی

ویب ڈیسک  بدھ 26 جنوری 2022
ملازم مکی ریاض کو چند روز قبل ہی چوری کرنے پر اسٹور سے نکالا تھا، اسٹور مالک کا بیان۔ فوٹو:فائل

ملازم مکی ریاض کو چند روز قبل ہی چوری کرنے پر اسٹور سے نکالا تھا، اسٹور مالک کا بیان۔ فوٹو:فائل

گوجرانولہ: ملازم نے نوکری سے نکالنے پر لاکھوں روپے کے اسٹور کو آگ لگا دی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ کے تھانہ صدر کے علاقے کشمیر کالونی میں اسٹور میں لگنے والی آگ کی وجہ سامنے آگئی، پولیس کے مطابق اسٹور میں کام کرنے والے ملازم نے نوکری سے نکالے جانے پر اسٹور کو آگ لگائی تھی۔

حکام کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے، جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ مکی ریاض کھوکھر نامی ملازم نے پیٹرول چھڑک کر لاکھوں روپے مالیت کا اسٹور راکھ کا ڈھیر بنا دیا، تھانہ صدر پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ اسٹور مالک کے مطابق ملازم مکی ریاض کو چند روز قبل ہی چوری کرنے پر اسٹور سے نکالا تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔