چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال بھی کورونا کا شکار ہوگئے

ویب ڈیسک  بدھ 26 جنوری 2022
چیئرمین نیب کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں اور انہوں  نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے، ترجمان نیب (فائل فوٹو)

چیئرمین نیب کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں اور انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے، ترجمان نیب (فائل فوٹو)

 اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال بھی کورونا کا شکار ہوگئے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی احتساب بیورو جسٹس (ر) جاوید اقبال بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں، ان کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔ ترجمان نیب نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ چیئرمین نیب جاوید اقبال کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں اور انہوں  نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔