- وسیم اکرم اور وقار یونس جیسا کامیاب بولر بننا چاہتا تھا، ڈیرن گف
- وزیرخارجہ امریکا پہنچ گئے، امریکی ہم منصب سے 18 مئی کو ملاقات طے
- آٹھ سالہ پولیس سروس کے بعد کتے کی ریٹائرمنٹ کی ویڈیو وائرل
- سپریم کورٹ نے لوٹوں کے خلاف فیصلہ دے کر پاکستان کی اخلاقیات کو گرنے سے بچالیا، عمران خان
- رواں سال 34 لاکھ امریکی جلد کے کینسر میں مبتلا ہوسکتے ہیں، رپورٹ
- حکومت کا مستحق لوگوں کو پیٹرولیم مصنوعات پر ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کیلیے پلان تشکیل
- چلتی گاڑی کو درست نشانہ بنانے کیلیے چین کا ہائپر سونک میزائل کا منصوبہ
- سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کو کالعدم قرار دینے کے لیے ایم کیو ایم عدالت پہنچ گئی
- موسمیاتی تبدیلی، آم کی پیداوار میں 60 فیصد کمی
- پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھائے بغیر معیشت دم توڑ جائے گی، مریم نواز
- محمد یوسف ٹاپ سے لوئر آرڈر تک ٹیم کی بیٹنگ مستحکم کرنے کے خواہاں
- سپریم کورٹ کے فیصلے کا مطلب ہے اسمبلیاں تحلیل اور حکومت ختم ہو گئی، فواد چوہدری
- عالمیِ یومِ فشارِخون: بلڈ پریشر کم کرنے والی غذائیں
- بھارت کا افغانستان میں سفارت خانہ کھولنے کا عندیہ
- خبردار! آپ کا خون پلاسٹک کے ذرات سے بھرا ہو سکتا ہے
- خاتون کو زیادتی کے بعد بلیک میل کرنے والا ساتھی ملزمہ سمیت گرفتار
- سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- امریکی شہری 111 ٹی شرٹ پہن کر میراتھن میں شریک
- امام الحق نے کورونا پابندیوں سے آزادی ملنے کو عید قرار دے دیا
- بھارت میں انتہا پسندوں کا مسجد کو مندر بنانے کیلیے شیولنگ کی برآمدگی کا بھونڈا دعویٰ
پی ڈی ایم 23 مارچ کو ہی اسلام آباد آئے، ذلیل وخوار ہوگی، شیخ رشید

قوم اپوزیشن سے واقف ہے، آپ اگلے ڈیرھ سال میں بھی ذلیل ہوں گے، شیخ رشید. فوٹو:فائل
اسلام آباد: وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم والے اب 23 مارچ کو ہی اسلام آباد آئیں، یہ لوگ سڑکوں پر ذلیل و خوار ہوں گے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم نے پوری زندگی پولیس کی سیاست نہیں کی، اپوزیشن استعفوں کی باتیں کرتی تھی، پھر لانگ مارچ کی باتیں کرنے لگی، دھمکی نہیں دے رہا لیکن 23 مارچ کا دن بہت حساس ہے، اپوزیشن لانگ مارچ کرکے عالمی رہنماؤں کو ناراض کرنے جا رہی ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے غیر ذمہ دارانہ بات کی کہ ہم وزیراعظم کو مکھی کی طرح نکال دیں گے، میں انہیں کہتا ہوں وہ اپنی طرف دیکھیں آپ کو صرف میڈیا نے زندہ رکھا ہوا ہے، اپوزیشن والے کہتے تھے ہم استعفے دیں گے لیکن یہ وہاں سے بھی بھاگے، ساڑھے 3 سال تک اپوزیشن اسمبلی میں کسی ایک بل یا قرارداد پر حکومت کو شکست نہیں دے سکی، 23 مارچ کو بھی اکر دیکھ لیں، اس دن بھی آپ کو شکست ہوگی۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ پی ڈی ایم کو کہتا ہوں کہ اپنی بات سے پیچھے نہ ہٹے اور 23 مارچ کو ہی اسلام آباد آئے، ایک 27 فروری دوسرا 23 مارچ کو آکر دیکھ لو کچھ نہیں ملے گا، یہ لوگ سڑکوں پر ذلیل و خوار ہوں گے، سڑکوں پر آنے کی کوئی وجہ ہونے چاہیے، ٹریکٹر ٹرالی مارچ میں کتنے لوگ نکلے، وہ بھی بری طرح ناکام ہوئے، عمران سڑکوں پر آیا تو بہت زیادہ خطرناک ہوگا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 23 مارچ حساس دن ہے اس دن سعودی وزیر داخلہ بھی آرہے ہیں، تمام سڑکیں اور فون سیکورٹی خدشات کے باعث بند ہوں گے، 23 مارچ کو اپوزیشن زلیل خوار ہوگی اور واپس جائے گی۔ جمہوری طریقہ ہے اسمبلیوں میں آکر طاقت کا مظاہرہ کریں، قوم اپ سے واقف ہے، آپ اگلے ڈیرھ سال میں بھی ذلیل ہوں گے، عمران اور اسٹیبلشمنٹ کے بہترین تعلقات ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔