’’پاکستان زندہ باد‘‘ جمائمہ گولڈ اسمتھ کی ٹوئٹ

ویب ڈیسک  بدھ 26 جنوری 2022
ایک صارف نے جمائمہ سے واپس عمران خان کے پاس آنے کی درخواست کی فوٹوفائل

ایک صارف نے جمائمہ سے واپس عمران خان کے پاس آنے کی درخواست کی فوٹوفائل

لندن: وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کی ٹوئٹ کی ہے لیکن انہوں نے اچانک یہ ٹوئٹ کیوں کی اس کے پیچھے بھی انتہائی دلچسپ وجہ ہے۔

جمائمہ گولڈ اسمتھ نے گزشتہ روز ایک ویب بیسڈ ورڈ گیم ’’ورڈل‘‘ کے حوالے سے ٹوئٹ کی تھی جس پر ایک پاکستانی صارف نے انہیں رپلائی کرتے ہوئے بالکل ہی غیر متوقع ٹوئٹ کی اور ان سے واپس آنے کی درخواست کی۔

صارف نے مزید لکھا کہ عمران خان آپ کے بغیر کچھ بھی نہیں، انہیں ان کے دوستوں کی جانب سے بیوقوف بنایا جارہا ہے۔

ٹوئٹر پر موجود پال نامی صارف نے جمائمہ اور پاکستانی صارف کے اس ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ  شیئر کراتے ہوئے لکھا میں شرط لگاتا ہوں کہ ’’ورڈل‘‘ کے بانی نے کبھی یہ نہیں سوچا ہوگا کہ ان کے گیم کے بارے میں کی گئی پوسٹ پر کوئی اس طرح کا ردعمل بھی دے سکتا ہے۔

وہیں دوسری جانب جمائمہ گولڈ اسمتھ نے ٹوئٹر پر ہونے والی اس دلچسپ بات چیت پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا میری باقی زندگی کے لیے ہر ٹوئٹ۔ اور پھر اپنے اسی ٹوئٹ  کے جواب میں انہوں نے ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کی ٹوئٹ کی اور اپنی ٹوئٹ میں پاکستان کے جھنڈے اور دل والے ایموجی بھی لگائے۔

https://twitter.com/Jemima_Khan/status/1485927175236820993

واضح رہے کہ جمائمہ گولڈ اسمتھ چاہے کوئی بھی ٹوئٹ کریں اکثر ان کے کیے گئے ٹوئٹس پر پاکستانی صارفین ان سے عمران خان کے پاس واپس آنے کی درخواست ضرور کرتے ہیں اور جمائمہ بھی صارفین کے ان ٹوئٹس کو اپنے اکاؤنٹس پر شیئر کرواتی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔