- ملائیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے؛ 10 اہلکار ہلاک
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
- قومی ٹیم میں بیٹرز کی پوزیشن معمہ بن گئی
- نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
- پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس
- وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس؛ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد معطل
- بلوچستان میں 24 تا 27 اپریل مزید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
- پی آئی اے تنظیم نو میں سنگ میل حاصل، ایس ای سی پی میں انتظامات کی اسکیم منظور
- کراچی پورٹ کے بلک ٹرمینل اور 10برتھوں کی لیز سے آمدن کا آغاز
- اختلافی تحاریر میں اصلاح اور تجاویز بھی دیجیے
- عوام کو قومی اسمبلی میں پٹیشن دائر کرنیکی اجازت، پیپلز پارٹی بل لانے کیلیے تیار
- ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو واپس کیوں لایا گیا؟ جواب آپکے سامنے ہے! سلمان بٹ کا طنز
- آئی ایم ایف کے وزیراعظم آفس افسروں کو 4 اضافی تنخواہوں، 24 ارب کی ضمنی گرانٹ پر اعتراضات
- وقت بدل رہا ہے۔۔۔ آپ بھی بدل جائیے!
- خواتین کی حیثیت بھی مرکزی ہے!
- 9 مئی کیسز؛ شیخ رشید کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلیے منظور
- ’آزادی‘ یا ’ذمہ داری‘۔۔۔ یہ تعلق دو طرفہ ہے!
- ’’آپ کو ہمارے ہاں ضرور آنا ہے۔۔۔!‘‘
- رواں سال کپاس کی مقامی کاشت میں غیر معمولی کمی کا خدشہ
’’پاکستان زندہ باد‘‘ جمائمہ گولڈ اسمتھ کی ٹوئٹ
لندن: وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کی ٹوئٹ کی ہے لیکن انہوں نے اچانک یہ ٹوئٹ کیوں کی اس کے پیچھے بھی انتہائی دلچسپ وجہ ہے۔
جمائمہ گولڈ اسمتھ نے گزشتہ روز ایک ویب بیسڈ ورڈ گیم ’’ورڈل‘‘ کے حوالے سے ٹوئٹ کی تھی جس پر ایک پاکستانی صارف نے انہیں رپلائی کرتے ہوئے بالکل ہی غیر متوقع ٹوئٹ کی اور ان سے واپس آنے کی درخواست کی۔
صارف نے مزید لکھا کہ عمران خان آپ کے بغیر کچھ بھی نہیں، انہیں ان کے دوستوں کی جانب سے بیوقوف بنایا جارہا ہے۔
ٹوئٹر پر موجود پال نامی صارف نے جمائمہ اور پاکستانی صارف کے اس ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کراتے ہوئے لکھا میں شرط لگاتا ہوں کہ ’’ورڈل‘‘ کے بانی نے کبھی یہ نہیں سوچا ہوگا کہ ان کے گیم کے بارے میں کی گئی پوسٹ پر کوئی اس طرح کا ردعمل بھی دے سکتا ہے۔
وہیں دوسری جانب جمائمہ گولڈ اسمتھ نے ٹوئٹر پر ہونے والی اس دلچسپ بات چیت پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا میری باقی زندگی کے لیے ہر ٹوئٹ۔ اور پھر اپنے اسی ٹوئٹ کے جواب میں انہوں نے ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کی ٹوئٹ کی اور اپنی ٹوئٹ میں پاکستان کے جھنڈے اور دل والے ایموجی بھی لگائے۔
https://twitter.com/Jemima_Khan/status/1485927175236820993
واضح رہے کہ جمائمہ گولڈ اسمتھ چاہے کوئی بھی ٹوئٹ کریں اکثر ان کے کیے گئے ٹوئٹس پر پاکستانی صارفین ان سے عمران خان کے پاس واپس آنے کی درخواست ضرور کرتے ہیں اور جمائمہ بھی صارفین کے ان ٹوئٹس کو اپنے اکاؤنٹس پر شیئر کرواتی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔