بالی ووڈ اداکار بوبی دیول پاکستانی مداح کے شکرگزار

بوبی دیول نے منال فہیم کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا


ویب ڈیسک January 26, 2022
بوبی دیول نے منال فہیم کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا، فوٹوفائل

ANKARA: بالی ووڈ اداکار بوبی دیول نے اپنی پاکستانی مداح کی بے انتہا محبت پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

کراچی سے تعلق رکھنے والی خاتون منال فہیم نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر بوبی دیول کو ان کی سالگرہ کی پیشگی مبارکباد دی تھی۔ منال فہیم خان نے کیک کے ساتھ اپنی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ 27 جنوری کو بوبی دیول کی سالگرہ ہے اور میں ہر سال ان کی سالگرہ مناتی ہوں۔

لیکن اس سال میں چاہتی ہوں کہ بوبی دیول خود میری پوسٹ کو دیکھیں اور جانیں کہ پاکستان میں موجود ایک لڑکی ہر سال 27 جنوری کو ان کی سالگرہ مناتی ہے۔ سالگرہ مبارک بوبی دیول۔ کیک پر بالی ووڈ اداکار کی تصویر بھی موجود تھی۔

بوبی دیول نے منال فہیم کی ٹوئٹ کو نہ صرف ری ٹوئٹ کیا بلکہ اتنی زیادہ محبت دینے پر اپنی مداح کا شکریہ بھی ادا کیا۔ بوبی دیول نے منال فہیم کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں