کراچی میں شہری نے ڈاکوؤں پر گملے پھینک کر ٹھیلے والے کو لٹنے سے بچالیا

اسٹاف رپورٹر  بدھ 26 جنوری 2022
مسلح ملزمان ریڑھی بان کولوٹے بغیرفرارہوگئے۔

مسلح ملزمان ریڑھی بان کولوٹے بغیرفرارہوگئے۔

 کراچی: شہرقائد میں ڈاکوؤں نے عام شہریوں اورفوڈ سپلائی کرنے والے رائیڈروں کے بعد اب ریڑھی بانوں کو بھی لوٹنا شروع کردیا۔

بفرزون کے علاقے میں موٹرسائیکل سوارملزمان کی ریڑھی بان کولوٹنے کی کوشش کررہے تھے کہ گھرکی بالکونی سے واردات دیکھنے والے شہری کی جانب سے بہادری کا مظاہرہ کیا گیااورشہری نے ڈاکوں پربالکونی میں رکھے گملوں کی بارش کردی۔

ایک کے بعد دوسرا گملا گرا تو ڈاکوریڑھی بان کولوٹے بغیربھاگنے پر مجبور ہوگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔