ایم کیو ایم رہنما کے قتل کیس میں ڈی ایس پی ٹنڈوالہٰ یار اور ایس ایچ او معطل

اسٹاف رپورٹر  بدھ 26 جنوری 2022
آئی جی سندھ کی کیس کی شفاف تحقیقات کے لیے ایڈیشنل آئی جی فرحت علی جونیجو کو ہدایات

آئی جی سندھ کی کیس کی شفاف تحقیقات کے لیے ایڈیشنل آئی جی فرحت علی جونیجو کو ہدایات

 کراچی: آئی جی سندھ نے تھانہ اے سیکشن ڈسٹرکٹ ٹنڈوالہٰ یار کی حدود میں ایم کیو ایم کے مقامی رہنما کے قتل کیس میں ڈی ایس پی ٹنڈوالہٰ یار اور ایس ایچ او اے سیکشن کو معطل کردیا ۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ مشتاق مہر نے ڈسٹرکٹ ٹنڈوالہٰ یار میں ایم کیو ایم کے مقامی رہنما خلیل الرحمان عرف بھولو خانزادہ قتل کیس کی انتہائی شفاف اورغیرجانبدارانہ تحقیقات کے لیے ایڈیشنل آئی جی فرحت علی جونیجو کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ایس ایس پی رینک کے آفیسر کو انکوائری آفیسر مقرر کرتے ہوئے حقائق کو سامنے لایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم کے مقامی رہنما کے قتل پر وفاقی وزیر داخلہ کا نوٹس

آئی جی سندھ نےکہا کہ اگر انکوائری کی روشنی میں پولیس آفیسر مرتکب ٹھہرایا جاتا ہے تو اس کے خلاف بھی سخت انضباطی کارروائی کو یقینی بنایا جائےاور اس حوالے سے سات روز میں جامع رپورٹ ارسال کی جائے۔

دریں اثناء آئی جی سندھ نے مذکورہ واقعہ کے پیش نظر ڈی ایس پی ٹنڈوالہٰ یار عرفان علی شاہ اور ایس ایچ او اے سیکشن سب انسپکٹر زاہد اعوان کو فی الفور معطل کرتے ہوئے سی پی او رپورٹ کرنیکے احکامات بھی جاری کردیئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔