بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی معاون خصوصی برائے احتساب مقرر

ویب ڈیسک  بدھ 26 جنوری 2022
صدق عباسی کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ۔ فوٹو : فائل

صدق عباسی کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سابق ڈی جی نیب بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی کو مشیر برائے داخلہ واحتساب مقرر کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نےبریگیڈئر (ر) مصدق عباسی کو مشیر برائے داخلہ واحتساب مقرر کردیا ہے، اور ان کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی کو شہزاد اکبر کی جگہ معاون خصوصی برائے احتساب مقر ر کیا گیا ہے۔

واضح رہے دو روز قبل مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے اپنے عہدے سے استعفی دیا جو وزیراعظم عمران خان نے منظور کرلیا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے اپنے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا تھا کہ  مجھے پوری امید ہے کہ پی ٹی آئی کے منشور کے مطابق احتساب کا عمل وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں جاری رہے گا، میں پارٹی سے وابستہ رہوں گا اور وکلاء برادری کے ممبر کی حیثیت سے اپنا حصہ ڈالتا رہوں گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔