- مقبوضہ کشمیر میں زیر تعمیر ٹنل بیٹھ گئی، 10 مزدور ہلاک
- امریکی ڈاکٹر پاکستانی درزی سے شادی کیلئے گوجرانوالہ پہنچ گئی
- ن لیگ اور اتحادیوں کا اجلاس؛ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز پر اعتماد کی قرارداد منظور
- پنجاب اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس شروع ہوتے ہی 6 جون تک ملتوی
- کسی سے ڈکٹیشن نہ لینا عمران خان کے گلے پڑ گیا، شوکت ترین
- فکسنگ اسکینڈل میں ملوث سلمان بٹ سنگاپور کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مقرر
- بھارت میں پوجا پاٹ کیلیے انتہا پسند خواتین کی مسجد میں گھسنے کی کوشش
- عثمان بزدار نے عون چوہدری کو 50 کروڑ روپے کا لیگل نوٹس بھیج دیا
- زراعت، پینے کے پانی کے بعد اب صنعتوں کو پانی کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے،شرجیل میمن
- پاکستانی نژاد ہسپانوی بہنوں کے قتل میں ملوث 6 ملزمان گرفتار
- پنجاب اسمبلی کے عہدیداروں کے خلاف کارروائی شہباز شریف کے حکم پر ہوئی، پرویز الٰہی
- تحریک انصاف کا آزادی مارچ کی تاریخ کا اعلان آج ہوگا
- بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 349 میگاواٹ ہونے کے باعث 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ
- کسی کو بھی پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیرِخارجہ
- فیفا ورلڈکپ 2022: خواتین ریفریز پہلی بار فرائض نبھائیں گی
- جیل سے عدالتوں میں پیش پر آنے والوں کو پولیس اہلکار منشیات فراہم کرنے لگے
- دسویں کلاس کی طالبہ کا اغوا؛ لاہور ہائیکورٹ کا آج ہی بازیاب کرانے کا حکم
- کرکٹرز کی بے روزگاری؛ فکسنگ کا رجحان بڑھنے کے خدشات سامنے آ گئے
- کام کا بوجھ شاہین کے اعصاب پر اثر انداز ہونے لگا
- ’’جمی بھائی‘‘ کے مشوروں سے حسن کا مقصد پورا
کرپشن کے خاتمے کا وعدہ پہلے 90 دن میں پورا کردیا تھا، وزیراعظم

موجودہ دور حکومت میں کوئی مالی سکینڈل سامنے نہیں آیا، وزیراعظم ۔ فوٹو:فائل
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کرپشن کے خاتمے کا وعدہ پہلے 90 دن میں پورا کردیا تھا، موجودہ دور حکومت میں کوئی مالی اسکینڈل سامنے نہیں آیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، جس میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ، صحت کارڈ اور شہباز شریف کے خلاف کیسز پر بات چیت کی گئی۔ وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹرانسپرنسی رپورٹ کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رپورٹ میں مالی کرپشن کا کوئی ذکر نہیں ہے، صرف قانون کی حکمرانی سے متعلق معاملات کو ہائی لائٹ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عوام کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں ہے، وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خاتمے کا وعدہ پہلے 90 دن میں پورا کردیا تھا، موجودہ دور حکومت میں کوئی مالی اسکینڈل سامنے نہیں آیا، سابقہ ادوار میں پانامہ جیسے بڑے بڑے اسکینڈل سامنے آتے رہے، وزرا شہباز شریف کے کرپشن کیسز اور منی لانڈرنگ کے معاملات کو مزید اجاگر کریں، عوام کو بتایا جائے کہ شریف خاندان نے کس طرح چپڑاسییوں اور کلرکوں کے نام پر منی لانڈرنگ کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا صحت کارڈ دنیا کے ہیلتھ سسٹم سے ایک قدم آگے نکل گیا، وزیراعظم
وزیراعظم نے ترجمانوں کو مزید کہا کہ صحت کارڈ جیسی بڑی سہولت کے حوالے سے عوام کو آگاہ کریں، عوام کو بہترین معاشی اشارے بارے آگاہ کیا جائے، بین الاقوامی اداروں کی معیشت بارے رپورٹوں کو بھی بتایا جائے، کوئی بڑا واقعہ رونما نہ ہوا تو معیشت مزید بہتر ہو گی۔
وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس کی ملاقات
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم، وفاقی وزرا اسد عمر، شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اعلیٰ عسکری اور سول قیادت نے مختلف امور پر مشاورت کی، جب کہ سیکیورٹی اور خطے کی صورتحال پربھی بات چیت کی گئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔