پسند کی شادی پرلڑکی کے والد نے لڑکے کے والد کی انگلی دانتوں سے کاٹ کر الگ کردی

اسٹاف رپورٹر  بدھ 26 جنوری 2022
پولیس نے لڑکی کے والد اور چچا کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا

پولیس نے لڑکی کے والد اور چچا کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا

 کراچی: اورنگی ٹاؤن میں پسند کی شادی کے معاملہ پرلڑکی کے والد اورچچا نے لڑکے کے گھر میں گھس کرمار پیٹ کی اور لڑکے کے والد کی انگلی دانتوں سے کاٹ کرہاتھ سے الگ کردی۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کے والد اور چچا کو گرفتارکرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

پاکستان بازار تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے 11 گلشن ضیا میں پسند کی شادی کے معاملے پر لڑکی کے والد اورچچا نے لڑکے کے گھر میں گھس کرمار پیٹ کی اورلڑکے کی والدہ کوبالوں سے پکڑ کر زمین پر گھسیٹا اور اس کے کپڑے پھاڑ دیئےجبکہ لڑکی کے والد نے لڑکے کے والد محمد حسین عرف بھولوں کے بائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی اپنے دانتوں سے کاٹ کر ہاتھ سے الگ کردی۔

رابطہ کرنے پر ایس ایس پی ویسٹ نے بتایا کہ واقعہ منگل کے روزپیش آیا تھا اورپولیس نے لڑکی کے والد ندیم اوراس کے چچاعلیم کوگرفتارکرکے ان کے خلاف لڑکے کے والد محمد حسین ولد بھولو کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر2022/82 بجرم دفعہ 34/354،334 کے تحت درج کر کے تفتیش انویسٹی گیشن پولیس کے سپرد کردی ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔