جاپان نے پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا حل ڈھونڈ نکالا

جاپان کی حکومت نے ملک میں پیٹرول کی تقسیم کار کمپنیوں کو سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے


ویب ڈیسک January 26, 2022
جاپان نے پیٹرول کے تھوک فروشوں کو سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے، فوٹو: فائل

SINGAPORE: جاپان نے ملک میں بڑھتی ہوئی پیٹرول قیمتوں کو کم کرنے کے لیے تھوک فروشوں کو سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان نے عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی پیٹرول کی قیمتوں میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے تھوک فروشوں کو سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ پمپس پر عوام کو سستا پیٹرول ملے۔

اس حوالے سے جاپان کے معیشت، اور صنعت کے وزیر ہاگی یودا کواچی کا کہنا ہے کہ ملک میں تیل کے تقسیم کار کمپنیوں کو زیادہ سے زیادہ سبسڈی دی جائے گی تاکہ عوام کو ریلیف دیا جاسکے۔

 

جاپان کے وزیر نے امید ظاہر کی کہ اس اقدام سے ملک میں پیٹرول کی قیمتیں کم ہوجائیں گی جس کا براہ راست فائدہ عوام کو ہوگا۔ اس وقت جاپان میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت اوسطاً 170 ین یعنی 1.5 ڈالر ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں