منی بجٹ میں ٹیکس عائد ہونے کے بعد کمپنیوں نے چھوٹی گاڑیوں کی قیمتیں بھی بڑھا دیں

ارشاد انصاری  بدھ 26 جنوری 2022
کمپنیوں نے چھوٹی گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا ہے، ڈیلرز (فائل فوٹو)

کمپنیوں نے چھوٹی گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا ہے، ڈیلرز (فائل فوٹو)

 اسلام آباد: کار ساز کمپنیوں نے منی بجٹ میں ٹیکسز میں اضافے کے بعد قیمتوں میں یک دم بڑا اضافہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے منی بجٹ میں بڑی گاڑیوں پرعائد ٹیکس میں اضافہ کے بعد گاڑیاں بنانے والی تمام کمپنیوں نے قیمتیں بڑھادی ہیں۔

کارمینوفیکچررز کمپنیوں نے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کے نام پر گاڑیوں کی قیمتوں میں چار لاکھ روپے تک اضافہ کردیا ہے جس کیوجہ سے خریداروں کی پریشانی بڑھ گئی ہے کیونکہ منی بجٹ سے کچھ عرصہ قبل بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: منی بجٹ کے اثرات، موبائل صارفین کو 100 روپے کے ری چارج پر کتنا بیلنس ملے گا؟

کارڈیلرز کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے منی بجٹ میں ایک ہزار سی سی سے بڑی گاڑیوں پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کیا گیا ہے لیکن کمپنیوں نے چھوٹی گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: منی بجٹ نافذ؛ دودھ، گھی، موبائل، مرچ، نمک، گاڑیاں و گوشت سمیت 150 اشیا مزید مہنگی

کار ڈیلرز کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے گاڑیوں کا کاروبار انتہائی نازک دور میں داخل ہوگیا ہے اور نئی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا اثر پرانی گاڑیوں کی خرید و فروخت پر بھی ہوا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔