- کرپٹو کرنسی فراڈ اسکینڈل میں سام بینک مین فرائڈ کو 25 سال قید
- کراچی، تاجر کو قتل کر کے فرار ہونے والی بیوی آشنا سمیت گرفتار
- ججز کے خط کی انکوائری، وفاقی کابینہ کا اجلاس ہفتے کو طلب
- امریکا میں آہنی پل گرنے کا واقعہ، سمندر سے دو لاشیں نکال لی گئیں
- خواجہ سراؤں نے اوباش لڑکوں کے گروہ کے رکن کو پکڑ کر درگت بنادی، ویڈیو وائرل
- پی ٹی آئی نے ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
- عدالتی امور میں ایگزیکٹیو کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، فل کورٹ اعلامیہ
- وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
- نوڈیرو ہاؤس عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
- یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- حکومت کا بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ
- بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
- بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
- کراچی: ڈی آئی جی کے بیٹے کی ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش کی ویڈیوز وائرل
- انوار الحق کاکڑ، ایمل ولی بلوچستان سے بلامقابلہ سینیٹر منتخب
- جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
- کولیسٹرول قابو کرنیوالی ادویات مسوڑھوں کی بیماری میں مفید قرار
- تکلیف میں مبتلا شہری کے پیٹ سے زندہ بام مچھلی برآمد
ایم کیو ایم ریلی پر پولیس تشدد؛ وفاقی وزرا کی پیپلز پارٹی پر کڑی تنقید
اسلام آباد: حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفاقی وزرا نے کراچی میں بلدیاتی قانون کے خلاف سراپا احتجاج متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنماؤں اور کارکنوں پر بدترین لاٹھی چارج اور شیلنگ کی مذمت کی ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمرنے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ جمہوریت کے لبادے میں پیپلزپارٹی کا آمرانہ طرزِ حکومت نہایت قابل مذمت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ستورِ پاکستان شہریوں کو پرامن احتجاج کا حق دیتا ہے، طاقت کے استعمال کے ذریعے حق اختلاف کو دبانے کی پیپلز پارٹی کی روش شرمناک ہے۔
علاوہ ازیں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنوں پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کو غنڈہ گردی قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے پر امن احتجاج پر سندہ حکومت کی غنڈہ گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں، ایسے وقت میں جب پی ایس ایل جیسا ایونٹ ہونے جا رہا ہے اس پر تشدد واقعے کا کوئی جواز نہیں تھا۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی سندہ کی لیڈرشپ اس واقع کا بغور جائزہ لے رہی ہے اور ہماری تمام حمایت ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ ہے۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ایما پر ایم کیو ایم پاکستان کے ورکرز پر بدترین شدد کیا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے جمہوریت سے متعلق لیکچر بے سود ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔