شمالی کوریا کا ایک ماہ میں میزائل کا چھٹا تجربہ

ویب ڈیسک  جمعرات 27 جنوری 2022
عالمی قوانین کے تحت شمالی کوریا پرمیزائل تجربات کرنے پرپابندی عائد ہے:فوٹو:فائل

عالمی قوانین کے تحت شمالی کوریا پرمیزائل تجربات کرنے پرپابندی عائد ہے:فوٹو:فائل

پیونگ یونگ: شمالی کوریا نے ایک اورمیزائل تجربہ کرلیا۔ شمالی کوریا کی جانب سے ایک ماہ میں کیا جانے والا یہ چھٹا میزائل تجربہ ہے۔

جنوبی کوریا کے فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے سمندرمیں2 کم فاصلے تک مارکرنے والے میزائل فائرکئے۔ دوروزقبل کروزمیزائل کا تجربہ بھی کیا تھا۔

شمالی کوریا ایک مہینے میں میزائل کے6 تجربات کرچکا ہے۔ امریکا نے نئے میزائل تجربات کے بعد شمالی کوریا پرمزید پابندیاں عائد کی ہیں۔ عالمی قوانین کے تحت شمالی کوریا پربیلسٹک میزائل اورجوہری ہتھیاربنانے پرپابندی عائد ہے۔

شمالی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ اپنی صلاحیت مضبوط بنانے پرکام کرتے رہیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔