ایمیزون کےجوتوں پربھارتی ترنگے پرہندوانتہاپسند آگ بگولہ

ویب ڈیسک  جمعرات 27 جنوری 2022
بھارت کی بے عزتی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،وزیرداخلہ مدھیہ پردیش:فوٹو: سوشل میڈیا

بھارت کی بے عزتی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،وزیرداخلہ مدھیہ پردیش:فوٹو: سوشل میڈیا

نئی دہلی: امریکی آن لائن کمپنی ایمیزون کے بھارتی ترنگا چھاپنے پرہندوانتہاپسند غصے میں آگئے اور ایمیزون کے بائیکاٹ کااعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی آن لائن کمپنی ایمیزون نے جوتوں پربھارتی ترنگا چھاپ دیا۔ ایمیزون کے اس اقدام پرہندوانتہاپسند آگ بگولہ ہوگئے اورایمیزون کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

مدھیہ پردیش کی ریاستی حکومت نے ایمیزون کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان کردیا۔ مدھیہ پردیش کے وزیرداخلہ نروتم مشرا کا کہنا ہے بھارت کی بے عزتی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔  ایمیزون کا جوتوں پربھارتی ترنگا استعمال کرنا ناقابل برداشت ہے۔کمپنی کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کریں گے۔

مدھیہ پردیش پولیس کے مطابق ایمیزون کے پلیٹ فارم پر بھارتی ترنگے کے تھیم والے جوتے، ٹی شرٹس اور فیشن کے دیگر لوازمات فروخت کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔