سندھ میں طلبہ یونین کی بحالی کا بل اسمبلی میں پیش

رکن صوبائی اسمبلی پیر مجیب الحق کے مطابق بل آئندہ اجلاس میں زیر بحث لایا جائے گا


ویب ڈیسک January 27, 2022
مجوزہ بل کے مطابق تعلیمی ادارے میں آتش گیر مادہ لے جانے کی پابندی ہوگی—فائل فوٹو

سندھ میں طلبہ یونین کی بحالی کے لیے مجوزہ بل اسٹینڈنگ کمیٹی برائے قانون نے منظور کرکے اسمبلی بھجوا دیا۔

رکن صوبائی اسمبلی پیر مجیب الحق کے مطابق بل آئندہ اجلاس میں زیر بحث لایا جائے گا جس کے تحت طلبہ یونین مفاد عامہ کے پروگراموں اور طلبا کی سہولیات و ماحول کے لیے کام کرے گی۔

مجوزہ بل کے مطابق تعلیمی اداروں میں آتش گیر مواد اور ہتھیار رکھنے اور لے کر چلنا ممنوع ہوگا جبکہ دوماہ میں تعلیمی ادارے طلبا یونین کے قواعد و ضوابط طے کریں گے۔

بل میں کہا گیا کہ تعلیمی ادارے کی انسداد ہراسمنٹ کمیٹی بھی یونین کی نمائندگی ہوگی جبکہ تعلیمی ادارے کی سینیٹ / سینڈیکٹ میں طلبا یونین کی نمائندگی ہوگی۔

بل میں واضح کیا گیا کہ تعلیمی اداروں میں ہر سال طلبا یونین کے انتخابات ہوں گے اور انتخابات کے ذریعے 7 سے 11 نمائندوں پر مشتمل یونین کومنتخب کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں