حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں بڑی پیشرفت

ایف آئی اے نے حریم شاہ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے لیے لیٹرز لکھ دیے


ویب ڈیسک January 27, 2022
حریم شاہ کے دو بینک اکاؤنٹس ہیں (فوٹو، انٹرنیٹ)

LONDON: ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) نے حریم شاہ کے 2 بینک اکاؤنٹس فریز کرنے کے لیے لیٹرز لکھ دیے۔

ٹک ٹاک اسٹار کے پاکستان میں دو بینک اکاؤنٹس ہیں اور دونوں اکاؤٹس ان کے اصل نام فضا حسین کے نام سے بنائے گیے ہیں۔

ایف آئی اے نے دونوں بینکوں کے ہیڈ کمپلائنس کو اکاؤنٹس منجمد کرنے کے لیے لیٹرز لکھے ہیں۔

یاد رہے کہ حریم شاہ نے رواں ماہ کے آغاز ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ پہلی بار بھاری رقم لے کر لندن پہنچیں اور انہیں پاکستان کے ایئرپورٹ پر کسی نے نہیں روکا اور نہ روک سکتا ہے۔ ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قانون صرف غریب کے لیے ہے۔

ٹک ٹاکر کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا آغاز کیا۔

بعد ازاں حریم شاہ بھاری رقم کی لندن منتقلی سے ہی مکر گئیں اور کہا کہ میں نے وہ ویڈیو مذاق میں بنائی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں