منگھوپیر تبلیغی اجتماع کی سیکیورٹی کیلیے سخت اقدامات

اجتماع میں شرکت کیلیے شرکا پہنچنا شروع ہوگئے


Staff Reporter January 28, 2022
ایک ہزارپولیس افسران واہلکارفرائض انجام دینگے،موبائلیں اوربکتربندگاڑیاں تعینات ۔ فوٹو : فائل

KARACHI/LAHORE: منگھوپیر میں منعقدہ تبلیغی اجتماع کی سیکیورٹی پر ایک ہزار پولیس افسران و اہلکار تعینات کردیے گئے۔

اجتماع میں شرکت کیلیے شرکا پہنچنا شروع ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق منگھوپیر کے علاقے میں سالانہ تبلیغی اجتماع شروع ہوگیا ہے اور شرکا کی آمد کا بھی آغاز ہوگیا، اجتماع 30 جنوری تک جاری رہیگا۔

ایس ایس پی ویسٹ سہائے عزیز کا کہنا ہے کہ تبلیغی اجتماع کے موقع پر پولیس کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی اقدامات کیے جارہے ہیں اور مجموعی طور پر تقریباً ایک ہزار افسران واہلکار تعینات کردیے گئے ہیں۔

اجتماع کی سیکیورٹی پر 3ایس پی، 4ڈی ایس پی ، 830 جوان اور دیگر اہلکار تعینات کیے گئے ہیں ، اس کے علاوہ موٹر سائیکل دستہ ، پولیس موبائلیں اور 2بکتر بند گاڑیاں بھی سیکیورٹی پلان کا حصہ ہیں ، اجتماع گاہ کے اطراف کے راستوں پر بھی پولیس اہلکار ، موبائلیں اور بکتر بند گاڑیاں تعینات کردی گئی ہیں۔

تبلیغی جماعت کا اجتماع شروع ،لاکھوں افراد شریک

عالمی تبلیغی جماعت کا منگھو پیر میں کراچی کے تین روزہ اجتماع کا باقاعدہ آغاز گزشتہ روز نماز عصر ہوگیا ہے ،اجتماع میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہیں ، اجتماع سے پہلے روز جماعت کے بزرگ حاجی حشمت اور مولانا احمد بٹلہ نے بعد نماز عصر اور مغرب خطاب کیا، جبکہ آج جماعت کے بزرگ نعیم شاہ، مولانا عباللہ ، ڈاکٹر روح اللہ اور ضیا الحق کا خطاب متوقع ہے۔

اجتماع میں لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے،اجتماع گاہ کے اطرافی حصوں میں کنویں بھی موجود ہیں جن کو ہر سال اجتماع سے قبل دوبارہ بورنگ کی جاتی ہے جس کی وجہ سے پانی کی قلت پر قابو پایا جاتا ہے جبکہ اطراف میں موجود ہائیڈرنٹس سے بھی پانی کے ٹینکرز منگوائے جاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں