پشاور:چارسدہ روڈ پر سڑک کنارے بم دھماکا،ایک پولیس اہلکار شہید دوسرا شدید زخمی

ویب ڈیسک  اتوار 16 فروری 2014
بم قبرستان میں قبر کے قریب نصب کیا گیا تھا ،دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

بم قبرستان میں قبر کے قریب نصب کیا گیا تھا ،دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

پشاور: پشاور کے علاقے چارسدہ روڈ پر سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چارسدہ روڈ پر پولیس وین کے قریب سڑک کنارے نصب بم پھٹ گیا،دھماکے کی آواز اس قدر شدید تھی کہ دور دور تک سنائی دی گئی ،دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار موقع پر ہی شہید جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا،زخمی اہلکار کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق بم قبرستان میں قبر کے قریب رکھا گیا تھا،دھماکے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی جائے وقوعہ پر طلب کرلیا گیا ہے جس کے بعد دھماکے کی نوعیت کا اندازہ کیاجاسکے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔