شمالی وزیرستان: میران شاہ میں گاڑی پر فائرنگ اور راکٹ حملہ میں 5 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  اتوار 16 فروری 2014
راکٹ حملے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی جس کے باعث پانچوں افراد کی لاشیں بری طرح جھلس گئی ہیں۔ فوٹو؛ فائل

راکٹ حملے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی جس کے باعث پانچوں افراد کی لاشیں بری طرح جھلس گئی ہیں۔ فوٹو؛ فائل

میران شاہ: شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ اور راکٹ حملہ کر کے 5افراد کو قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ کے علاقے دتہ خیل میں 2 گاڑیوں میں سوار مسلح ملزمان نے ایک گاڑی پر پہلے اندھا دھند فائرنگ کی اور پھر راکٹ سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 5افراد جاں بحق موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، راکٹ حملے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی جس کے باعث پانچوں افراد کی لاشیں بری طرح جھلس گئی ہیں۔

مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں کو شناخت کے لئے قریبی علاقے میں منتقل کیا تاہم لاشیں بری طرح جھلسنے کی وجہ سے مقامی لوگوں کو مرنے والوں کی شناخت میں دشواری کا سامنا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔