پشاور میں چارسدہ روڈ پر دھماکے سے پولیس اہلکار جاں بحق، ایک زخمی

ویب ڈیسک  اتوار 16 فروری 2014
دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا۔ فوٹو؛ ایکسپریس

دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا۔ فوٹو؛ ایکسپریس

پشاور: چار سدہ روڈ پر بڈھنی پل کے قریب دھماکے میں  پولیس اہلکار پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پشاور کے چار سدہ روڈ پر بڈھنی پل کے قریب واقع قبرستان میں پولیس ناکے کے پاس نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ایک پولیس اہلکار جان بحق اور ایک زخمی ہو گیا، جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت بخت نصیب جب کہ زخمی پولیس اہلکار کی شناخت اکبر حسین کے نام سے ہوئی ہے۔ دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے سے کیا گیا اور دھماکے میں 2 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔