طالبان نے جنگ بندی کیلئے تھوڑا وقت مانگا ہے، کوآرڈینٹر طالبان کمیٹی مولانا یوسف شاہ

ویب ڈیسک  اتوار 16 فروری 2014
علماء مشائخ کانفرنس کے مشترکہ اعلامیے میں بھی مذاکرات کے لئے سیز فائر کو لازمی قرار دیا گیا تھا۔ فوٹو؛ فائل

علماء مشائخ کانفرنس کے مشترکہ اعلامیے میں بھی مذاکرات کے لئے سیز فائر کو لازمی قرار دیا گیا تھا۔ فوٹو؛ فائل

پشاور: طالبان کمیٹی کے کوآرڈینٹر مولانا یوسف شاہ کا کہنا ہے کہ طالبان نے جنگ بندی کے لئے تھوڑا وقت مانگا ہے۔

ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے مولانا یوسف شاہ کا کہنا تھا کہ طالبان رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے انہوں نے جنگ بندی کے لئے تھوڑا وقت مانگا ہے، امید ہے کہ جلد دونوں جانب سے سیز فائر ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں مولانا سمیع الحق کی سربراہی میں ہونے والی علماء مشائخ کانفرنس میں بھی متفقہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ مذاکرات کے لئے لازمی ہے کہ دونوں جانب سے فورا جنگ بندی کا اعلان کیا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔