وہاڑی میں بس الٹنے سے 6 افراد جاں بحق، 20 زخمی

ویب ڈیسک  اتوار 16 فروری 2014
زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

وہاڑی: حاصل پور روڈ پر بس الٹنے سے 6 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وہاڑی کے علاقے لڈن پور میں حاصل پور روڈ پر موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے مسافر بس الٹنے سے 6 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے، امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی فیصل آباد، سیالکوٹ، گجرانوالہ اور ڈی جی خان میں مختلف ٹریفک حادثات میں 12 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔