گرین لائن بس پر پتھراؤ انتظامیہ کا مقدمہ درج کرانے سے گریز

درخواست سیکیورٹی منیجرزکی جانب سے دی گئی تھی،کئی بار رابطہ کیا مگروہ باضابطہ بیان ریکارڈکرانے تھانے نہیں آئے ہیں


Staff Reporter January 29, 2022
کسی قسم کی غفلت نہیں برتی جارہی ،پتھر لگنے کا واقعہ پیش آنے پربس کے روٹ پر گشت بھی بڑھادیا گیا ہے ،پولیس حکام (فائل فوٹو)

LONDON: گرین لائن بس انتظامیہ پتھراؤکی درخواست پرمقدمہ درج کرانے سے گریزکرنے لگی۔

چند روز قبل گرین لائن بس انتظامیہ کی جانب سے گلبہار تھانے میں درخواست جمع کرائی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ بس پر گلبہار کے علاقے میں پتھراؤ ہوا ہے ، ذمے داروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، درخواست میں مزید دعویٰ کیا گیا تھا کہ بس پتھراؤ متعدد مقامات پر ہوچکا ہے۔

اس سلسلے میں پولیس حکام سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے بتایا کہ درخواست گرین لائن بس کے سیکیورٹی منیجرز کی جانب سے دی گئی تھی ، ان سے کئی بار رابطہ کیا کہ وہ تھانے آکر اپنا باضابطہ بیان ریکارڈ درج کرائیں جس کی روشنی میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا جائے لیکن وہ پولیس کے سامنے پیش نہیں ہورہے۔

سیکیورٹی منیجر کا کہنا ہے کہ وہ اپنی کمپنی کے اعلیٰ حکام سے بات چیت کے بعد مقدمہ درج کرائیں گے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتی جارہی ، پتھر لگنے کا واقعہ پیش آنے پر بس کے روٹ پر گشت بھی بڑھادیا گیا ہے، حکام نے مزید بتایا کہ بس پر پتھراؤ کی صورت میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 427 عائد ہوتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں