ویلنگٹن ٹیسٹ، نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں 5 وکٹوں پر 252 رنز بنا لئے

ویب ڈیسک  اتوار 16 فروری 2014
نیوزی لینڈ نے بہلی اننگز میں 192 اور بھارت نے پہلی اننگز میں 438 رنز بنائے تھے۔ فوٹو:بی سی سی آئی

نیوزی لینڈ نے بہلی اننگز میں 192 اور بھارت نے پہلی اننگز میں 438 رنز بنائے تھے۔ فوٹو:بی سی سی آئی

ویلنگٹن ٹیسٹ میں کیویز کپتان برینڈم میکیولم نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو بھارت کے خلاف اننگز کی شکست سے بچا لیا، تیسرے روز کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 252 رنز بنالئے۔

ویلنگٹن ٹیسٹ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ نے اپنی نامکمل اننگز 24 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی تو 3 رنز کے اضافے کے بعد کین ویلیمسن 7 رنز بنا کر چلتے بنے، بھارتی بولروں کے سامنے کیویز بیٹسمین دباؤ کا شکار رہے اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی چلی گئیں تاہم کپتان برینڈم میکیولم  نے شاندار سنچری بناتے ہوئے ٹیم کو مشکلات سے نکالا، تیسرے روز کھیل کے اختتام تک نیوزی لینڈ نے 5 وکٹوں پر 252 رنز بنائے تھے، میکیولم 115 اور بی جے واٹلنگ 52 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ بھارت کی جانب سے ظہیر خان نے 3، محمد شامی اور روندرا جدیجا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ اپنی بہلی اننگز میں 192 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی جس کے جواب مٰں بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں 438 رنز بنائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔