- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی
کراچی: ملتان سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کا تیسرا میچ ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا گیا، جس میں سلطانز نے ٹاس جیت کر قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز اسکور کیے اور سلطانز کو 207 رنز کا ہدف دیا، جس کے تعاقب میں سلطانز کے اوپنرز شان مسعود اور محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کی اور 150 کی شراکت داری قائم کی۔
بعد ازاں 150 کے مجموعی اسکور پر شان مسعود راشد خان کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے، انہوں نے 50 گیندوں پر 1 چھکے اور 14 چوکوں کی مدد سے 83 رنز اسکور کیے، سلطانز کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد رضوان تھے جو 168 کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے، انہیں شاہین شاہ آفریدی نے کلین بولڈ کیا۔
Game on! @iShaheenAfridi gets his revenge. #HBLPSL7 l #LevelHai l #MSvLQ pic.twitter.com/ugY6MOk2ZH
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 29, 2022
محمد رضوان نے 42 گیندوں پر 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 69 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ نئے آنے والے کھلاڑی رلی روسو 181 کے مجموعی اسکور پر صرف پانچ رنز بنا کر حارث رؤف کا شکار بنے، نئے آنے والے کھلاڑی ٹم ڈیوڈ بھی صرف ایک رن بنا کر پویلین کی جانب روانہ ہوئے۔
What a chase by the Sultan Squad 👑 #HBLPSL7 l #LevelHai l #MSvLQ pic.twitter.com/ZUun7CWjOv
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 29, 2022
ملتان سلطانز کی جانب سے شان مسعود 83 ، محمد رضوان 69 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ قلندرز کے بولرز میں شاہین شاہ آفریدی نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ راشد خان اور حارث رؤف کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
And @HarisRauf14 gets one! Lahore try to break the momentum 👏🏼 #HBLPSL7 l #LevelHai l #MSvLQ pic.twitter.com/UiW7BGzqtj
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 29, 2022
لاہور قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا تو پہلی وکٹ 89 رنز پر گری جس میں عبداللہ شفیق 24 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جس کے بعد کامران غلام آئے اور فخر زمان کے ساتھ مل کر اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا لیکن فخر زمان 76 رنز پر احسان اللہ کی گیند پر عمران خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
لاہور قلندرز کی طرف سے دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ 16، کامران غلام 43 اور بین ڈنک 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ لاہورقلندرز نے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان 206 رنز اسکورکیے اور سلطانز کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف دیا۔
لاہور قلندرز کے فخر زمان 76 اور کامران غلام 43 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ ملتان سلطانز کے ڈیوڈ ولی، شاہ نواز دھانی، عمران طاہر، خوش دل شاہ اور احسان اللہ ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔