حکومت اورطالبان فوری جنگ بندی کا اعلان کریں، منورحسن

ویب ڈیسک  اتوار 16 فروری 2014
 حکومت اورطالبان حالات کی نزاکت سمجھیں، منور حسن   فوٹو؛فائل

حکومت اورطالبان حالات کی نزاکت سمجھیں، منور حسن فوٹو؛فائل

لاہور: جماعت اسلامی کے امیرسید منورحسن کا کہنا ہے کہ حکومت اورطالبان حالات کی نزاکت سمجھیں اورفوری جنگ بندی کا اعلان کریں۔

جماعت اسلامی کے مرکزمنصورہ میں تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے سید منورحسن نے کہا فوج اورحکومت قبائلی علاقوں میں فوجی کاروائیاں بند کرنے پر متفق ہوجائے توامید ہے طالبان بھی مزید کوئی کاروائی نہیں کریں گے، مذاکرات مخالف قوتیں یہ امید لگائے بیٹھی ہیں کہ مذاکرات ناکام ہونے پر فوجی آپریشن شروع ہوجائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔