مادھوری اداکارہ ہی نہیں مکمل اکیڈمی ہیں، جوہی چاولہ

عمیر علی انجم  پير 17 فروری 2014
فلم کی کہانی اور گانے بتا دیتے ہیں اس کا کیا مستقبل ہو گا، ایکسپریس سے خصوصی گفتگو۔  فوٹو: فائل

فلم کی کہانی اور گانے بتا دیتے ہیں اس کا کیا مستقبل ہو گا، ایکسپریس سے خصوصی گفتگو۔ فوٹو: فائل

کراچی: بھارتی اداکارہ جوہی چاولہ نے کہا ہے کہ مادھوری ڈکشٹ منجھی ہوئی اداکارہ ہیں ان کے ساتھ ایک مرتبہ پھر کام کر کے اپنا ماضی یاد آ گیا، مادھوری صرف اداکارہ ہی نہیں ہیں بلکہ مکمل اکیڈمی ہیں۔

ان خیالات کااظہارانھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے  ٹیلیفون پرگفتگوکرتے ہوئے کیا، ان کاکہناتھاکہ بھارتی فلم ڈائریکٹر سومک سین کی فلم گلاب گینگ کی شوٹنگ کے دوران اکثر جب ہماری آپس میں بات چیت ہوتی تھی تو ہم ماضی کے جھروکوں میں چلے جاتے تھے، انھوں نے کہا کہ وقت کیسے گزر گیا یہ پتہ ہی نہ چل سکا مگر ایک اچھی بات یہ ہے ہم نے بھرپور وقت گزارا اور ہمارے سینئرزاور جونئیرز نے ہمارے ساتھ بھرپورتعاون کیا، 90کی دہائی میں بھارتی فلم انڈسٹری میں سخت مقابلہ ہوتا تھا، ہر آنیوالی نئی فلم اپنے مقابل بننے والی فلم کو ٹف ٹائم دیتی تھی۔

ایک سوال کے جواب میں بھارتی اداکارہ جوہی چاولہ کا کہناتھاکہ بھارتی فلم گلاب گینگ کامیاب ہو گی، فلم کی کہانی اور اس کے گانے بتا دیتے ہیں کہ اس کا کیا مستقبل ہو گا، میرے حدتک اگریہ سوال ہوتوفلم بہت کامیاب ہو گی مگر اب عوام کا فیصلہ کیا ہے، یہ  7مارچ تک معلوم چلے گا۔ واضح رہے بھارتی فلم ڈائریکٹر سومک سین کی فلم گلاب گینگ 7مارچ کو ریلیز ہو گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔