پاکستان میں جنگ عظیم دوم کے آخری سپاہی کا 100 سال کی عمر میں انتقال

محمد صداقت  پير 17 فروری 2014
مرزا خان آخری دم تک جوانوں کی طرح صحت مند تھے.

مرزا خان آخری دم تک جوانوں کی طرح صحت مند تھے.

ایبٹ آباد: جنگ عظیم دوم میں شریک ہونے والا سپاہی مرزا خان ضلع ایبٹ آباد کے گائوں گھونی پون جھٹ میں 100سال کی عمر میں5فروری کو انتقال کرگیا۔

مرزا خان پاکستان میں جنگ عظیم دوم کے آخری سپاہی تھے، انھوں نے 1914میں رائل انڈین آرمی میں شمولیت اختیار کی اور 1957میں فوج کی پنجاب رجمنٹ سے ریٹائر کیا گیا، انھیں ان کے آبائی گائوں نگری توتیال میں سپرد خاک کردیا گیا، مرزا خان آخری دم تک جوانوں کی طرح صحت مند تھے،انھوں نے کبھی کسی ڈاکٹر کی دوا استعمال نہیںکی، بخار، نزلے کی صورت میں وہ صرف جڑی بوٹیاں استعمال کرتے تھے۔ ان کے قریبی رشتے داروں کے مطابق وہ تعلیم کے زبردست حامی تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔