- عمران خان کی رہائش گاہ کا سرچ وارنٹ غیر مؤثر قرار
- مہسا امینی کی زیرحراست موت کی خبر دینے والی صحافی کیخلاف عدالتی کارروائی
- صدر مملکت دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
- پی ٹی آئی کے مزید رہنماؤں کو حراست میں لینے کا فیصلہ، فہرستیں تیار
- جسٹس اقبال حمید الرحمٰن چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ تعینات
- عمران خان کی اے ٹی سی اور ہائیکورٹ آمد، ضمانتی مچلکے جمع کروادیے
- 9 مئی؛ حمزہ کیمپ حملے میں ملوث 30 ملزمان کی شناخت پریڈ مکمل
- آڈیو لیکس کمیشن کے بینچ پر حکومتی اعتراض، تینوں ججز سے علیحدہ ہونے کی درخواست
- مہندر سنگھ دھونی نے فینز کے لیے کون سا بڑا اعلان کردیا؟
- مقبوضہ کشمیر میں ہندو یاتریوں کی بس کھائی میں گر گئی؛ 10 ہلاک اور55 زخمی
- 9 مئی کے واقعات پر خیبر پختونخوا میں 2528 افراد گرفتار ہوئے، رپورٹ
- سعودی بریگیڈیئر جنرل جوان بیٹے کو بچاتے بچاتے سمندر میں ڈوب گئے
- کراچی میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ، مدرسے کا طالبعلم جاں بحق
- ایک اور بھارتی فوجی نے سرکاری رائفل سے اپنی جان لے لی
- ریاستی علامات پر حملہ کرنے والے مذاکرات کے حقدار نہیں، وزیراعظم
- جسٹس (ر) ثاقب نثار کے بیٹے نے مبینہ آڈیو لیکس تحقیقاتی کمیٹی کا قیام چیلنج کردیا
- میڈیکل رپورٹ پر پریس کانفرنس؛ عمران خان کا وزیر صحت کو10 ارب ہرجانے کا نوٹس
- جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی؛ اسد عمر کی دہشتگردی کے مقدمے میں مستقل ضمانت منظور
- ممنوعہ فنڈنگ کیس؛ الیکشن کمیشن نے دلائل دینے کیلیے پی ٹی آئی وکیل کو آخری موقع دیدیا
- سندھ ہائیکورٹ کا لاپتا افراد کی بازیابی کیلیے جے آئی ٹیز بنانے کا حکم
کراچی میں تاجر سے ساڑھے 3کروڑ لوٹ لیے گئے

واردات میں 2 موٹر سائیکلوں پر 4 ڈاکو سوار تھے جبکہ سونے کا تاجر رکشے میں رقم لیکر جا رہا تھا۔ فوٹو: فائل
کراچی: ڈاکو مہران ہوٹل انڈر پاس سے سونے کے تاجر سے کروڑوں روپے نقد لوٹ کر فرار ہوگئے۔
رواں سال کی سب بڑی ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو داؤد پوتا روڈ مہران ہوٹل انڈر پاس سے سونے کے تاجر سے کروڑوں روپے نقد لوٹ کر فرار ہوگئے۔
ایس ایچ او آرٹلری میدان خرم اعوان سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ جائے وقوع پر موجود ہیں اور ڈکیتی کی واردات کے حوالے سے مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں لٹ جانی والی رقم ساڑھے تین کروڑ روپے بتائی جاتی ہے جو ایک سونے کا تاجر کسی سے رقم لیکر تھیلے میں رکھ کر لے جا رہا تھا۔
اطلاعات کے مطابق واردات میں 2 موٹر سائیکلوں پر 4 ڈاکو سوار تھے جبکہ سونے کا تاجر رکشے میں رقم لیکر جا رہا تھا اور جیسے ہی انڈر پاس میں پہنچا تو تعاقب میں آنے والے ڈاکوؤں کو دیکھ کر رکشا ڈرائیور کو رفتار بڑھانے کا کہا جو ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گیا جس کے نتیجے میں سونے کا تاجر اور رکشا ڈرائیور بھی زخمی ہوگیا اس دوران ڈاکو رقم سے بھرا ہوا بیگ چھین کر فرار ہوگئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔