- پی سی بی نے نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا
- آئی ایم ایف کی شرط پوری؛ بینکوں کوسرکاری افسران کے اثاثہ جات کی تفصیلات تک رسائی
- شاہین آفریدی اپنے نکاح کیلئے اہلخانہ کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے
- شاہد آفریدی نے پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی سے استعفیٰ دیدیا
- سندھ میں 3 دن سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے، سوئی سدرن
- مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت میں مزید 2 فلسطینی نوجوان شہید
- فلم ’پٹھان‘ کی غیرقانونی نمائش: سندھ سینسر بورڈ کا ایکشن
- عمان؛ جھولا گرنے سے 7 بچے اور ایک خاتون شدید زخمی
- بابر اعظم نے سال کے بہترین کرکٹر کی ٹرافی وصول کرلی
- گورنر پنجاب کا صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ دینے سے انکار
- بھارت؛ تاجر نے فیس بک لائیو آکر خودکشی کرلی
- متحدہ عرب امارات میں رہائشی ویزے کے حامل افراد کیلیے خوش خبری
- باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد
- پاکستان ریلوے نے کرایوں میں اضافہ کر دیا
- ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ای سی پی کے فیصلے کیخلاف اپیل؛ عدالت کل فیصلہ سنائے گی
- پی ٹی اے کا توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا کیخلاف بڑا ایکشن
- دماغی امواج میں تبدیلی سے سیکھنے کا عمل تین گنا تیز ہوسکتا ہے!
- گوجرانوالہ: 10 سالہ بچے نے غیرت کے نام پر ماں کی جان لے لی
- آسٹریلوی ریگستان میں گم ہونے والا تابکار کیپسول چھ روز بعد مل گیا
- اسکول کی طالبہ نے صاف ہوا فراہم کرنے والا بیگ پیک بنالیا
سیز فائر سے باقی معاملات خود حل ہوجائینگے، مفتی کفایت

آئین کی موجودگی میں ہی شریعت نافذ ہوسکتی ہے،ایکسپریس سے خصوصی گفتگو۔ فوٹو: فائل
اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام(ف)کے مرکزی رہنمامفتی کفایت اللہ نے کہاہے کہ حکومتی اورطالبان رابطہ کارکمیٹیوں کواپنے پہلے اجلاس میں ہی جنگ بندی کااعلان کردیناچاہیے تھا اب بھی اگر دونوں کمیٹیاں جنگ بندی کا اعلان کردیں تومذاکرات کامیاب ہونے کی امید کی جاسکتی ہے۔
ایکسپریس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جنگ بندی کے بعدباقی معاملات خود بخود حل ہوجائیںگے ،پختون ثقافت میں جونہی جرگہ بیٹھ جاتا ہے تو جنگ بندی شروع ہوجاتی ہے،کراچی کے حالیہ واقعے نے امن مذاکرات کے آسمان پر بادل پیدا کردیے ہیں،طالبان کراچی میں آپریشن روکنے کامطالبہ کرسکتے ہیں کیونکہ کراچی آپریشن میں ان کے لوگوں کے مارے جانے کاخدشہ ہے۔ مفتی کفایت اللہ نے کہاکہ کراچی میں دوتہائی علاقے پر ایم کیو ایم کا کنٹرول ہے،شکل کے اعتبار سے طالبان اور ایم کیو ایم میں فرق ہے لیکن عمل کے اعتبار سے دونوں میںکوئی فرق نہیں۔
مفتی کفایت اللہ کا کہنا تھاکہ پاکستان کاآئین شریعت کوقبول کرتا ہے جس میں حاکمیت اللہ کی تسلیم کی گئی ہے اور اسلام کو مملکت کامذہب قراردیاگیاہے،آرٹیکل31طرز زندگی قرآنی تعلیمات قراردیتا ہے،آرٹیکل 38 سود ختم کرنے کی یقین دہانی کراتا ہے،آرٹیکل 228اسلامی نظریاتی کونسل کی تشکیل اورآرٹیکل 260 ختم نبوت کادفاع کرتا ہے،آرٹیکل227 قرار دیتاہے کہ ملک میں قانونی دفعہ یاا س کی ذیلی شق قرآن وسنت کے منافی نہیں ہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔