عامر سہیل کی جگہ ہارون رشید پی سی بی کے ڈائریکٹر گیم ڈیولپمنٹ مقرر

ویب ڈیسک  پير 17 فروری 2014
ڈائریکٹر گيم ڈويلپمنٹ کاعہدہ عامرسہيل کی تقرری کالعدم قراردينےکےبعد خالی ہواتھا فوٹو: فائل

ڈائریکٹر گيم ڈويلپمنٹ کاعہدہ عامرسہيل کی تقرری کالعدم قراردينےکےبعد خالی ہواتھا فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے عامر سہیل کی جگہ ہارون رشید کو ترقی دے کر ڈائریکٹر گیم ڈیولپمنٹ مقرر کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈائریکٹر گیم ڈیولپمنٹ کا عہدہ عامرسہيل کی تقرری کالعدم قرار دينے کے بعد خالی ہواتھا، پی سی بی نے سربراہ يوتھ ڈويلپمنٹ ہارون رشيد کو ترقی دے کر ڈائریکٹر گیم ڈیولپمنٹ مقرر کردیا ہے۔

واضح رہے کہ عامر سہیل کو سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے چیف سلیکٹر اور ڈائرکٹر گیم ڈیولپمنٹ مقرر کیا تھا تاہم ان کی برطرفی کے بعد سابق کپتان کی تقرری بھی کالعدم قرار دے دی گئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔