- ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی کے ساتھ کاروباری دِن کا آغاز
- شیخ رشید ضمانت کیس میں عمران خان کو شامل تفتیش کرنے کی استدعا
- پہلے اوور میں وکٹ لینے کا طریقہ! شاہین سے جانیے، قلندرز نے فوٹو شیئر کردی
- ڈیجیٹل معیشت کی بہتری، پاکستانی اقدامات کی عالمی سطح پر پذیرائی
- یورپی ممالک کیلیے پی آئی اے پروازیں بحال ہونے کے امکانات روشن
- ایل پی جی کی قیمت میں 15روپے فی کلو مزید اضافہ
- ایم ایل ون منصوبہ،ایشیائی ترقیاتی بینک نے تعاون کی پیشکش کردی
- لائیک، شیئر اور فالوورز برائے فروخت
- سندھ ہائیکورٹ، کم سے کم تنخواہ 25 ہزار کے احکامات پر عملدرآمد کرانے کا حکم
- کراچی میں سیکیورٹی کمپنی سے 180جدید ہتھیار اور وردیاں لوٹ لی گئیں
- شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورنے والے جعلی پولیس اہلکار گرفتار
- شین وارن کی 20.7 ملین ڈالر کی وصیت سامنے آگئی
- گلیڈی ایٹرز کے غیر ملکی کرکٹرز کی آمد ہفتے کو ہوگی
- ’’میری پرفارمنس اچھی نہیں کیویز کیخلاف سرفراز کو کھلائیں‘‘، محمد رضوان
- 43 استعفوں کی منظوری معطل؛ پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے
- وٹامن ڈی ذیابیطس سے پہلی کیفیت کو مکمل مرض سے روک سکتی ہے
- دنیا کے سب سے بڑے ’کیک لباس‘ کی ویڈیو وائرل
- زمین کی طرح دن اور رات رکھنے والا سیارہ دریافت
- کوٹری میں پشاور سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کو حادثہ
- قصور میں پولیس کا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گرینڈ آپریشن، 33 کروڑ کا تیل برآمد
ایم کیو ایم نے لاپتا اور ماورائے عدالت قتل کارکنوں کی فہرست سینیٹ کمیٹی میں پیش کردی

ایم کیو ایم کی جانب سے سینیٹر نسرین جلیل نے لاپتا اور کارکنوں کی فہرست پیش کی۔ فوٹو: فائل
اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ نے سینیٹ کی کمیٹی برائے انسانی حقوق میں اپنے لاپتا اور ماورائے عدالت قتل کئے جانے والے کارکنوں کی فہرست پیش کردی۔
پارلینٹ ہاؤس اسلام آباد میں سینیٹر افراسیاب خٹک کی زیر صدارت سینیٹ کی انسانی حقوق کی فنکشنل کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سینیٹر نسرین جلیل نے ایم کیو ایم کے لاپتا اور ماورائے عدالت قتل کئے جانے والے کارکنوں کی فہرست پیش کی، جس کے مطابق یکم جنوری سے متحدہ قومی موومنٹ کے 17 کارکن نامعلوم اہلکاروں کی جانب سے گرفتار کئے جانے کے بعد لاپتہ ہیں جبکہ 11 کو ماورائےعدالت قتل کیاگیا۔
نانگا پربت بیس کیمپ حملے پر بریفنگ کے دوران آئی جی گلگت بلتستان سلیم بھٹی نے کمیٹی کو بتایا کہ بیس کمیپ میں سیاحوں کے قتل میں ملوث 4 افراد گرفتار کر لیے گئے ہیں جن میں ان کا سرغنہ بھی شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا گرفتار کئے افراد کا تعلق طالبان سے ہے۔
سینیٹ کی خصوصی کمیٹی نے بلوچستان سے پیدل آنے والےلاپتا افراد کےلواحقین کو استقبالیہ دینے کا فیصلہ بھی فیصلہ کیا اس کے علاوہ خضدار میں اجتماعی قبر کے واقعے کی تحقیقات کے لئے سینیٹر فرحت اللہ بابر کی قیادت میں 3 رکنی ذیلی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔