شادی شدہ مردوں میں شاہ رخ خان سب سے زیادہ پرکشش لگتے ہیں، ودیا بالن

ویب ڈیسک  پير 17 فروری 2014
میرے شوہر سدھارت رائے کپور اور شاہ رخ خان میں بعض چیزیں بہت ملتی جلتی ہیں، ودیا بالن   فوٹو؛فائل

میرے شوہر سدھارت رائے کپور اور شاہ رخ خان میں بعض چیزیں بہت ملتی جلتی ہیں، ودیا بالن فوٹو؛فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے کہا ہے کہ انہیں شادی شدہ مردوں میں شاہ رخ خان سب سے زیادہ پرکشش لگتے ہیں اورایک زمانے میں انہیں شاہ رخ خان سے محبت ہوگئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ودیا بالن کا کہنا تھا کہ شادی شدہ مردوں میں انہیں سب سے زیادہ پرکشش شاہ رخ خان لگے ہیں اور یہ ساتھی اداکارہ ہونے کے ناطے نہیں بلکہ میرے شوہر سدھارت رائے کپور اور شاہ رخ خان میں بعض چیزیں بہت ملتی جلتی ہیں۔ ودیا  کا کہنا تھا کہ فلم ”دل سے“ دیکھنے کے بعد مجھے شاہ رخ  سے پیار ہوگیا تھا جب کہ فلم ”کبھی الوادع نہ کہنا“ دیکھنے گئی تو ”متوا“ گانے کے دوران جب شاہ رخ نے اپنے ہاتھ پھیلائے تو میں اپنے آپ کو ان کی جانب بھاگتی ہوئی محسوس کر رہی تھی۔

ایک سوال کے جواب میں ودیا کا کہنا تھا کہ شاہ رخ  میری ان سے متعلق رائے کو اچھی طرح جانتے تھے جس کے جواب میں انہوں نے مجھ سے مذاق میں کہاکہ تم غلط شاہ رخ خان کے ساتھ چلی گئی لیکن میں نے انہیں جواب دیا کہ آپ تو گھاس ہی نہیں ڈالتے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔