عبد الباسط کو بھارت میں پاکستان کا ہائی کمشنر تعینات کردیا گیا

ویب ڈیسک  پير 17 فروری 2014
عبد الباسط مئی 2012 سے جرمنی میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔  فوٹو: فائل

عبد الباسط مئی 2012 سے جرمنی میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: حکومت نے عبد الباسط کو بھارت میں پاکستان کا نیا ہائی کمشنر تعینات کردیا گیا ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کے مطابق عبد الباسط مئی 2012 سے جرمنی میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے تاہم اب انہیں بھارت میں پاکستان کا ہائی کمشنر تعینات کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ عبد الباسط اس سے قبل دفتر خارجہ کے ترجمان کے بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔