ہمیشہ اپنے لیجنڈ گلوکاروں کے گیتوں کو اہمیت دی ،ظفر رامے

کلچرل رپورٹر  منگل 18 فروری 2014
موسیقی ترقی کررہی ہے،ماضی میں کمپوزہونے والے گیتوں کا مقابلہ نہیں کیاجاسکتا، ظفر رامے فوٹو : فائل

موسیقی ترقی کررہی ہے،ماضی میں کمپوزہونے والے گیتوں کا مقابلہ نہیں کیاجاسکتا، ظفر رامے فوٹو : فائل

کراچی:   گلوکار ظفر رامے نے کہا کہ مجھے اپنے لیجنڈ گلوکاروں کے گیتوں کی وجہ سے ہی عزت اور شہرت ملی میں جب بھی کسی پروگرام میں پرفارم کرتا ہوں مجھ سے نامور گلوکاروں کے گائے ہوئے گیتوں کی فرمائش کی جاتی ہے یہ میرے لیے اعزاز ہے۔

ماضی میں پاکستان کی موسیقی میں ہمارے نامور گلوکاروں نے بہترین گائیکی کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی آج بھی یہ گیت بے حد مقبول ہیں یہ بات انھوں نے گزشتہ دنوں کراچی پریس کلب میں محفل موسیقی کے موقع پر ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہی،انھوں نے کہا موسیقی بہت تیزی سے ترقی کررہی ہے۔ ماضی میں کمپوز کیے گئے گیتوں کا اب تک کوئی مقابلہ نہیں کیا جاسکا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔