ورلڈ ٹی20:البائی مورکل کی پروٹیز اسکواڈ میں واپسی

اسپورٹس ڈیسک  منگل 18 فروری 2014
پہلا ون ڈے : سری لنکن بیٹسمین کمار سنگاکارا کے آئوٹ ہونے پر بنگلہ دیشی کرکٹرز الامین حسین اور ناصر خوشیاں منارہے ہیں، ان کی ٹیم کو شکست ہوگئی  ۔ فوٹو : اے ایف پی

پہلا ون ڈے : سری لنکن بیٹسمین کمار سنگاکارا کے آئوٹ ہونے پر بنگلہ دیشی کرکٹرز الامین حسین اور ناصر خوشیاں منارہے ہیں، ان کی ٹیم کو شکست ہوگئی ۔ فوٹو : اے ایف پی

جوہانسبرگ / کولمبو: جنوبی افریقہ اور سری لنکا نے ورلڈ ٹی 20 کیلیے حتمی 15رکنی اسکواڈز کا اعلان کردیا۔

آل راؤنڈر البائی مورکل کی پروٹیز اسکواڈ میں واپسی ہوگئی،آئی لینڈرز نے کوئی حیران کن تبدیلی نہیں کی۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں 16 مارچ سے 6 اپریل سے شیڈول آئی سی سی ایونٹ کیلیے آل راؤنڈر البائی مورکل جنوبی افریقی سلیکٹرز کا اعتماد پانے میں کامیاب ہوگئے، ڈومیسٹک ٹی 20 ایونٹ کے کامیاب ترین فاسٹ بولر بیورین ہینڈرکس کو پہلی مرتبہ ملک کی نمائندگی کا موقع میسر آئے گا، مختصر طرز کے سب سے زیادہ میچز کھیلنے کا ریکارڈ رکھنے والے البائی مورکل نے  اکتوبر2012 کے ورلڈ ٹی 20 میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کی تھی، اس کے بعد وہ آئی پی ایل 2013 کا حصہ بنے، کرکٹ جنوبی افریقہ کے سلیکشن کنوینر اینڈریو ہڈسن نے ان کے انتخاب پر کہا کہ بیورن اور البائی مکمل طور پر یہ موقع پانے کے حقدار تھے، برصغیر ایشیا کی وکٹوں پر یہ کمبی نیشن موثر رہے گا، پروٹیز کا یہی منتخب اسکواڈ آسٹریلیا سے ہوم سیریز کے ٹی 20 میچز بھی کھیلے گا۔

منتخب پلیئرز کے نام یہ ہیں، فاف ڈوپلیسی ( کپتان )، ہاشم آملا، فرحان بہردین، کوئنٹن ڈی کک، ابراہم ڈی ویلیئرز، جین پال ڈومنی، بیورن ہینڈرکس، عمران طاہر، ڈیوڈ ملر، البائی مورکل، مورن مورکل، وین پارنیل، آرون فانگیسو، ڈیل اسٹین اور لونوابو سوٹسوبے۔دوسری جانب سری لنکا نے اسکواڈ میں کوئی حیران کن تبدیلی نہیں کی،اسکواڈ ان پلیئرز پر مشتمل ہے، دنیش چندیمل ( کپتان )، لسیتھ مالنگا ( نائب قائد) تلکارتنے دلشان، کوشل پریرا، کمار سنگاکارا ( وکٹ کیپر )، مہیلا جے وردنے، لاہیرو تھریمانے، انجیلو میتھیوز، تشارا پریرا، نووان کولاسیکرا، سورنگا لکمل، رنگانا ہیراتھ / چتورنگا ڈی سلوا، سچترا سینانائیکے، اجنتھامینڈس، سیوکیج پرسنا۔ رنگانا ہیراتھ کے بروقت فٹ نہ ہونے پر بیٹنگ آل راؤنڈر چتورنگا ڈی سلوا موقع پاسکتے ہیں۔ دریں اثنا افغانستان نے ایونٹ کیلیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا، منتخب کھلاڑیوں میں  محمد نبی (کپتان)، محمد شہزاد، نجیب تاراکائی، کریم صادق، نوروز مینگل، اصغرستنکزئی، سمیع اﷲ شنواری، شفیع اﷲ شفق، میرواعظ اشرف،گلبدین نائب، حمزہ ہوتک، حامد حسن، شاپور زدران، دولت زدران، نجیب زدران۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔