لڑکے سے سوشل ميڈيا کی دوستی نے دو بہنوں کے گھر اجاڑ ديے

طالب فریدی  بدھ 9 فروری 2022
خاتون کو بليک میل کرنےوالا ملزم گرفتار، درجنوں نازیبا ویڈیو اور تصاویر برآمد

خاتون کو بليک میل کرنےوالا ملزم گرفتار، درجنوں نازیبا ویڈیو اور تصاویر برآمد

 لاہور: سوشل ميڈيا کی دوستی نے دو گھر اجاڑ ديے، خاتون اور اس کی بہن کو طلاق ہوگئی جبکہ بیٹے نے نازیبا ویڈیو وائرل ہونے پر ماں کو گولی مار دی ۔

ايف آئی اے نے خاتون کو بليک میل کرنےوالے ملزم کو گرفتار کر ليا اور اس کے قبضہ سے درجنوں نازیبا ویڈیو اور تصاویر برآمد کر لی۔

ملزم ثاقب نے فيس بک پر ڈسکہ کی خاتون سے دوستی کی جو بڑھتے بڑھتے اس قدر بڑھی کہ نہ چاہتے ہوئے بھی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر کا تبادلہ ہونے لگااور پھر نازيبا ويڈيوز سے ثاقب اسے بليک ميل کرکے رقم بٹورتا رہا،جب ثاقب کی ڈیمانڈ حد سے بڑھ گئی اور خاتون نے مزيد رقم دينے سے انکار کیا تو ملزم نے ويڈيوز خاتون کے گھر والوں کو بھيج ديں۔

خاتون کو اس کے شوہر نے طلاق دے دی جبکہ بيٹے نے طلاق يافتہ ماں کو گولياں مار ديں۔ جس سے اس کی ٹانگ میں گولی لگی۔ خاتون نجی ہسپتال میں زیر علاج رہی ۔ گولی لگنے سے خاتون بچ تو گئی ليکن اسے دارالامان ميں پناہ لينا پڑی۔

ویڈیو دیکھنے کےبعد خاتون کی چھوٹی بہن کے سسرال والوں نے بھی اپنی بہو کو طلاق دے دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔