گھناؤنے واقعات سے امن کوششوں کو دھچکا لگا، وزیر دفاع

مانیٹرنگ ڈیسک  منگل 18 فروری 2014
دہشتگردی اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔خواجہ آصف۔
فوٹو: فائل

دہشتگردی اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔خواجہ آصف۔ فوٹو: فائل

اسلام آ باد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشتگردی اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

دہشتگرد ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا گھنائونے واقعات سے امن کوششوں کو دھچکا لگا، ایف سی کے شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت طالبان سے مذاکرات میں مخلص ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔