اتفاق فاؤنڈری کے اثاثوں کی فروخت روکنے کیلیے اپیلیں مسترد

نمائندہ ایکسپریس  منگل 18 فروری 2014
اثاثے قانون کے مطابق رہن رکھے، بینک نیلام کرسکتے ہیں، وکیل، ہائیکورٹ میں موقف  فوٹو: فائل

اثاثے قانون کے مطابق رہن رکھے، بینک نیلام کرسکتے ہیں، وکیل، ہائیکورٹ میں موقف فوٹو: فائل

لاہور: لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شہزادہ مظہر اور جسٹس عائشہ اے ملک پر مشتمل2رکنی بینچ نے اتفاق فائونڈری کے اثاثے فروخت کرنے سے روکنے کیلیے دائر اپیلیں مستردکردیں۔

عدالت نے میاں برادران کے قریبی عزیزالیاس معراج اور دیگر افراد کی جانب سے دائر اپیلوں کی سماعت کی۔ درخواست گزاروں نے بتایا کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے بینکوں سے قرضے لیے جن کے عوض اتفاق فائونڈری کے اثاثے رہن رکھے گئے۔ قرضے واپس نہ کیے جانے پر بینک اب یہ اثاثے فروخت کررہے ہیں تاہم ان اثاثوں میں وہ بھی شراکت دار ہیں، قانون کے مطابق ان کی اجازت کے بغیر اثاثے فروخت نہیں کیے جاسکتے۔ اتفاق فائونڈری کے وکیل نے کہاکہ اثاثے قانون کے مطابق رہن رکھے گئے اور معاہدے کے مطابق بینک یہ اثاثے فروخت کرسکتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔