Xiaomi نے پاکستان میں جدید ترین Redme Note 11 سیریز موبائل فون پیش کردیئے

 جمعـء 11 فروری 2022
وقت کے تقاضوں پر پورا اترتے ہوئے xiaomi نے اس بار Redmi Note 11سیریز میں بہت سی جاندار اور بہترین تبدیلیاں کی ہیں۔

وقت کے تقاضوں پر پورا اترتے ہوئے xiaomi نے اس بار Redmi Note 11سیریز میں بہت سی جاندار اور بہترین تبدیلیاں کی ہیں۔

Xiaomi نے پاکستانی مارکیٹ میں Redmi Note 11 سیریز کے نئے موبائل فون متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔ Redmi Note کی شاندار روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے دو نئے اسمارٹ فونز Redmi Note 11 Pro اور Redmi Note 11 پیش کیے جا رہے ہیں۔ وقت کے تقاضوں پر پورا اترتے ہوئے xiaomi نے اس بار Redmi Note 11سیریز میں بہت سی جاندار اور بہترین تبدیلیاں کی ہیں۔ شاندار کیمرہ سسٹم، تیز ترین چارجنگ، خوبصورت اور بڑا ڈسپلے اور نیا Soc اس سیریز کو اور بھی منفرد بناتا ہے۔ اعلیٰ کوالٹی کا حامل یہ اسمارٹ فون مارکیٹ میں با آسانی دستیاب ہے.

اعلی کوالٹی کی تصاویر کیلئے Redmi Note 11 Pro اورRedmi Note 11میں 108میگا پکسل اور50میگا پکسل کے بنیادی کیمرے موجود ہیں جو آپ کے خوبصورت لمحات کو اعلی کوالٹی کی تصاویر کی شکل میں محفوظ کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ 8MPکا Ultra -wide angle کیمرہ 118ڈگری تک کے وسیع احاطے کی منظر کشی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ 2 میگا پکسل کا مائیکرو کیمرہ قریب کی چیزوں کی واضح تصاویر لینے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ Redmi Note 11 ProاورRedmi Note 11میں موجود Depthکیمرہ پوٹریٹ فوٹو گرافی میں پس منظر کو دھندلا کرنے صلاحیت رکھتا ہے۔Redmi Note 11 Pro کے سامنے والا کیمرہ 16میگا پکسل پر مشتمل ہے جو خوبصورت اور اسٹائلش سیلفی بنانے کیلئے نہایت موزوں ہے۔

Redmi Note 11 Pro اور Redmi Note 11 کا ڈسپلے سائز باالترتیب 6.67اور6.43انچ ہے جو FHD+AMOLED dotDisplay ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے۔ اس ٹیکنالوجی کی بدولت اسمارٹ فون کا ٹچ اور استعمال انتہائی smoothاور آسان ہے۔ FHD+AMOLED dotDisplay ٹیکنالوجی DCI-P3 خصوصیت کی حامل ہے جس سے اسمارٹ فون کے رنگ ابھر کر سامنے آتے ہیں اور دن کی روشنی میں بھی اس کا ڈسپلے واضع نظر آتا ہے۔

Redmi Note 11 Proمیں ایک جدید Octa Core MediaTek Helio G96 کا پروسیسر نصب ہے اور اس میں 8GB RAMموجود ہے۔ اس کے علاوہ اس اسمارٹ فون میں Snapdragon 680 کا پروسیسر بھی موجود ہے جو بہترین کارکردگی کے باوجودکم بیٹری خرچ کرتا ہے۔ اسمارٹ فون کی اس سیریز میں 5000 MAH کی بڑی بیٹری لگائی گئی ہے۔ 67 Wکی تیز چارجنگ کے ساتھ اس اسمارٹ فون کی بیٹری 15منٹ میں 50فیصد چارج ہو جاتی ہے۔ Redmi Note 11بھی تیزی سے چارج ہوتا ہے اور 33Wکی تیز سپید کے ساتھ ایک گھنٹے میں 100فیصد چارج ہو جاتا ہے۔

Redmi Note 11 سیریز 2 مختلف اقسام کے ساتھ مندرجہ ذیل قیمتوں میں دستیاب ہے۔

4GB+128GB:PKR 34,999
6GB+128GB: PKR 37,999

Redmi Note 11 سیریز کے اسمارٹ فون ملک بھر میں Phonezo, Air linkاور Smart link کی تمام Out lets پر دستیاب ہیں اس کے علاوہ صارفین یہ اسمارٹ فون Mistore اورDarazسے آن لائن بھی خرید سکتے ہیں۔

xiaomi دنیا کی چند مشہور اسمارٹ فون اور الیکٹرونکس کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ کمپنی کا مقصد اپنی بہترین پراڈکٹس کے ذریعے صارفین کو دوست بنانا اور ان کے دل جیتنا ہے۔اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے Xiaomi نے اپنی مشہور زمانہSmart Air Purifier میں بہت سی تبدیلیاں کرتے ہوئے اس کا نیا ماڈل Smart Air Purifier 4 Pro پیش کیا ہے۔Smart Air Purifier 4 Proاور4Lite کا سسٹم3in1 Fillteration پر مشتمل ہے جو 99.7فیصد تک فضائی آلودگی کو کم کرتا ہے۔اس میں سانس کے ذریعے جسم میں داخل ہونے والے ذرات کی روک تھام کیلئےPM2.5اورPM10سینسر لگائے گئے ہیں۔

Xiaomi نے اپنی مصنوعات کی تشہیر کیلئے مشہور پاکستانی اداکار احد رضا میر کو اپنا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا ہے۔ اس کے علاوہ دنا نیر، صحیفہ جبار اور شمعون اسماعیل بھی کمپنی کی تشہیری مہم کا حصہ ہوں گے۔

redmi-note-11

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔