- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
اعجازبٹ نے کرکٹ پر اجارہ داری قائم کرنے والے بگ تھری کو ”سور“ کے بچے قراردیدیا
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیرمین اعجاز بٹ نے کرکٹ پر اپنی اجارہ داری قائم کرنے والے بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا کو ”سور“ کے بچے قرار دے دیا۔
لاہور میں چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ اعجاز بٹ کا بگ تھری سے متعلق کہنا تھا کہ اس معاملے پر جلد بازی نہیں کرنی چاہئے میں نجم سیٹھی خیالات سے اتفاق کرتا ہوں، تاہم جب بگ تھری کے معاملے پر ان کی ذاتی رائے پوچھی گئی تو انہوں نے بگ تھری کے تینوں اراکین بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا کو ”سور“ کے بچے قرار دے دیا۔
کرکٹ بورڈ کے سربراہ سے متعلق ایک سوال پر اعجاز بٹ کا کہنا تھا کہ ساری دنیا میں دیکھا جائے تو بہت کم ممالک میں کرکٹ بورڈز کے سربراہ کرکٹر ہیں، زیادہ تر کا تعلق کرکٹ سے نہیں ہے، کرکٹ بورڈ کا سربراہ جو بھی ہو بس اس میں بورڈ کے معاملات اچھے طریقے سے چلانے کی صلاحیت ہونی چاہئے۔
اس سے قبل نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ بگ تھری سے متعلق پی سی بی کے سابق اورسینیر عہدیداروں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے اعجاز بٹ نے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اگر بگ تھری کو ہمارا ووٹ چاہئے تو ہماری بات بھی سننی پڑے گی، کسی بھی سطح پر پاکستانی مفاد اولین ترجیح ہے، ہم نے کرکٹ کی بہتری اور ملکی وقار کو اولین ترجیح دینی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔