کراچی میں ”اے آر وائی نیوز“ کے دفتر کے باہر سے بم برآمد

ویب ڈیسک  منگل 18 فروری 2014
اے آر وائی ٹی وی چینل کے دفتر کے باہر موٹرسائیکل کے پارکنگ ایریا میں دیسی ساختہ بم رکھا گیا تھا۔    فوٹو:ایکسپریس نیوز

اے آر وائی ٹی وی چینل کے دفتر کے باہر موٹرسائیکل کے پارکنگ ایریا میں دیسی ساختہ بم رکھا گیا تھا۔ فوٹو:ایکسپریس نیوز

کراچی: اے آر وائی چینل کے دفتر کے باہر سے باہر سے دیسی ساختہ بم بر آمد ہوا ہے جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اے آر وائی ٹی وی چینل کے دفتر کے باہر موٹرسائیکل کے پارکنگ ایریا میں دیسی ساختہ بم کی اطلاع پر پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پہنچ گئے اور بم کو ناکارہ بنا دیا ۔ گزشتہ روز بھی کراچی میں ’’آج نیوز‘‘ کے دفتر کے باہر نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم پھینکا گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جب کہ ’’وقت ٹی وی‘‘ چینل کے باہر سے بھی دستی بم برآمد ہوا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایکسپریس نیوز کے دفتر پر 6 مہینوں کے دوران  3 حملے کئے جاچکے ہیں جب کہ جنوری میں ایکسپریس نیوز کی ڈی ایس این جی گاڑی پر کئے گئے حملے میں 3 کارکن اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔