بھارت میں 2013 کے دوران 975 ٹن سونے کی خریدو فروخت ہوئی، رپورٹ

ویب ڈیسک  منگل 18 فروری 2014
ماہرین کے مطابق بھارت میں ہر ماہ 20 سے 30 ٹن سونا اسمگل ہوتا ہے۔ فوٹو: فائل

ماہرین کے مطابق بھارت میں ہر ماہ 20 سے 30 ٹن سونا اسمگل ہوتا ہے۔ فوٹو: فائل

ممبئی: عالمی گولڈ کونسل کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے سونے کی درآمد پر سخت پابندیوں کے باوجود 2012 کے مقابلے میں 2013 میں سونے کی خریدو فروخت  13 فیصد اضافے کے ساتھ 975 ٹن ریکارڈ کی گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی گولڈ کونسل بھارت کے مینیجنگ ڈائریکٹر کی سالانہ رپورٹ کے مطابق 2012 میں بھارت میں سونے کی خریدوفروخت 864 ٹن ریکارڈ کی گئی تھی لیکن 2013 میں یہ تعداد  13 فیصد اضافے کے بعد 975 ٹن ریکارڈ کی گئی۔ 2013 کے آخری مہینوں میں سونے کی خریدوفروخت میں واضح کمی دیکھنے میں آئی  تاہم 2013 کے اوائل میں گھریلو صارفین کی جانب سے سونے کی قیمتیں کم ہونے کے باعث اس  کی خریدو فروخت کا زیادہ رجحان دیکھنے میں آیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سونے کی سرمایہ کاری میں بھی 16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جب کہ دوسری جانب  ماہرین کے مطابق بھارت میں ہر ماہ 20 سے 30 ٹن سونا اسمگل ہوتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔